مارکسی فلسفہ اور جدید سائنس

مارکسزم کی سچائی کو آج پوری دنیا کے حالات ثابت کر رہے ہیں۔ سرمایہ دارانہ نظام آج حالتِ مرگ کو پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ سال 2011ء انقلابی اٹھانوں کا سال تھا اور ان تمام تر انقلابی تحریکوں نے ثابت کیا کہ یہ نظام انسانوں کو سہولتیں دینے سے قاصر ہو چکا ہے اور اس نظام میں انسانی سماج کو آگے بڑھانے کی سکت ختم ہو چکی ہے۔ مگر یہ اپنی نزع کے عالم میں بھی ہر طرف بربادیاں بکھیر رہا ہے اور نسلِ انسانی ان اذیتوں سے کراہ رہی ہے۔ ...

لیکن جہاں یہ نظام انسانوں کو دکھ ، محرومیاں، رسوائیاں اور مایوسی دے رہا ہے، وہیں یہ ایک نئی نسل کو اس نظام سے لڑنے اور اس نظام کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے بھی آمادہ کر رہا ہے۔ مگر اس نئی نسل کو اس نظام کو تبدیل کرنے کے لئے جہاں اس نظام کو سمجھنا ضروری ہے، وہیں اس کا خاتمہ کر کے ایک متبادل نظام، ایک سوشلسٹ نظام کی تشکیل کے لئے مارکسی نظریات کو سیکھنا بہت ضروری ہے۔آج ہر طرف مارکسی نظریات کو سیکھنے کی پیاس موجود ہے اور یہ کتاب اس تشنگی کو ختم کرنے کے لئے اور سماج کی ان تمام تر پرتوں تک مارکسی نظریات پہنچانے کی ایک کاوش ہے۔

PDFفارمیٹ میں پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔

 

Source: The Struggle (Pakistan)