Urdu

گزشتہ دو دہائیوں میں مارکسزم اور اس انقلابی ورثے کیخلاف کیا جانے والا غلیظ پروپیگنڈہ بالکل عیاں ہے۔ سوشلزم کے بجائے سٹالنزم (جو کہ مارکسزم نہیں بلکہ اس کی ایک مسخ شدہ اور ہولناک شکل تھی) کے انہدام کے بعد ایک کے بعد دوسرے محاذ پر میڈیا، یونیورسٹیاں، پروفیسر اور تاریخ دان کوئی ایسا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے جس سے مارکسزم پر حملہ کر کے اس کو بدنام کیا جا سکے۔ یہاں ہم مارکسزم کے متعلق پھیلائے گئے کچھ عام مغالطوں کا مطالعہ کریں گے۔

انقلاب روس کے سو سال پر پوری دنیا میں اس عظیم انقلاب کی یاد میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب محنت کش طبقے کی اس میراث پر سرمایہ داروں اور ان کے گماشتوں کی جانب سے حملوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ بھی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ بہت سی نئی کتابیں اور مضامین شائع کیے جارہے ہیں جن میں اس انقلاب کے واقعات کو مسخ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور اس پر ہر قسم کے غلیظ الزامات لگائے جاتے ہیں۔ آج پوری دنیا میں سرمایہ داری کا مکمل غلبہ ہے لیکن اس کے باوجود انسانیت سسک رہی ہے اور آبادی کا وسیع ترین حصہ غربت، ذلت اور محرومی کی اتھاہ گہرائیوں میں زندگی گزار رہا ہے۔ ہر جانب جنگیں، خانہ جنگیاں اور خونریزی نظر آتی ہے جہاں بے گناہوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔ لیکن اس کے باوجود

...

’’روس اور دنیا کے انقلاب دونوں کی کامیابی کا انحصار دویا تین دن کی لڑائی پر ہے۔‘‘

میں یہ سطریں 8(21)اکتوبر کو لکھ رہا ہوں اور بہت کم امید ہے کہ یہ 9اکتوبر تک پیٹروگراڈ پہنچ جائیں گی۔ ممکن ہے کہ یہ بہت تاخیر سے پہنچیں کیونکہ شمالی سوویتوں کی کانگریس کی تاریخ 10اکتوبر طے ہو چکی ہے۔

لیکن پھر بھی میں اپنا ’’ایک تماشائی کا مشورہ‘‘ ضرور دینا چاہوں گاکیونکہ امکان ہے کہ پیٹروگراڈ سمیت پورے ’’علاقے‘‘کے مزدوروں اور سپاہیوں کا ایکشن جلد شروع ہو جائے گا اور ابھی اس کا آغاز نہیں ہوا۔

بدأ آلان وودز، محرر موقع الدفاع عن الماركسية marxist.com، جولة خطابية في أمريكا اللاتينية مع لقاءات من تنظيم الماركسيين في الأرجنتين وباراغواي والبرازيل. وستستمر الجولة في نوفمبر مع سلسلة من الاجتماعات في مدينة مكسيكو، التي ستكون من تنظيم إستيبان فولكوف (حفيد تروتسكي) ومتحف تروتسكي.

|تحریر: حمید علی زادے، ترجمہ: ولید خان|
29ستمبر 2017ءگزشتہ پیر کے دن لاکھوں عراقی کردوں نے ایک ریفرنڈم میں عراق سے علیحدگی اور ایک آزاد ریاست کے قیام کے حق میں ووٹ دیا۔ منتظمین کے مطابق 92.73 فیصد ووٹروں نے کرد آزادی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ شرکت کی شرح 72.16 فیصد تھی۔ عراقی کرد عوام کی بھاری اکثریت نےواضح کر دیا ہے کہ ان کا عراق کی نیم فرقہ پرست مرکزی حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔

جمعرات 2 اپریل کو ایران اور دنیا کے طاقتور ترین سامراجی ممالک نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ابتدائی معاہدے کے خاکے پر دستخط کیے۔ اس میں ایران پر امریکہ، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی طرف سے عائد اقتصادی پابندیوں کے حوالے سے معاہدہ بھی شامل ہے۔ یہ امریکہ اور ایران کے درمیان بارہ سالہ تنازعہ کے خاتمے کے آغاز کی نشاندہی کر تی ہے۔ لیکن ان مذاکرات کے در پردہ کیا ہے اور اس معاہدے کا مطلب کیا ہے؟

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف صاحب نے 30 مارچ کو لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں اعلان فرما یاہے کہ ’’2018ء تک پنجاب کا ہر بچہ تعلیم حاصل کرے گا۔‘‘ موصوف نے یہ وضاحت بہرحال نہیں کہ وہ کسی فرقے کے مدرسے میں پڑھے گا یا کسی ’’کانونٹ‘‘ سکول میں داخل ہو گا، سرکاری سکول جائیگا یا نجلی سکول سے تعلیم خریدے گا، انگریزی میڈیم نصاب پڑھے گا یا اردو میڈیم؟ پنجابی حکمرانوں نے پنجاب میں پنجابی زبان، تہذیب اور ثقافت کو ویسے ہی قتل کر دیا ہے۔ اب پتا نہیں یہ بیان ٹاٹوں والے سکولوں کے لئے تھا یا ائیر کنڈیشنڈ فائیو سٹار سکولوں کے بارے۔ پنجاب کا ہر بچہ ایسے سکولوں میں تعلیم حاصل کرے گا جہاں پیدل فاصلے سے بچوں کو لینے کے لئے لمبی گاڑیوں کی طویل قطاریں ہوتی ہیں یا ان سکولوں میں جہاں کڑکتی

...

اس سال سپین میں جنرل الیکشن کی تیاری کی مہم کا آغاز ’’پوڈیموس‘‘ (Podemos) نے 31جنوری 2015ء کو میڈریڈمیں احتجاج کی کال دے کر کیا جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔ یہ احتجاج یونان میں سائریزا کی جیت کے فوراً بعد ہواہے جس میں لاکھوں لوگوں نے کٹوتیوں (Austerity) کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔مظاہرین پرامید تھے کہ اس معاشی ذلت سے نجات ممکن ہے۔

ایک وقت تھا جب سفارش سے بڑے کام کروائے جاتے تھے۔ ان زمانوں میں منافع خوری کے لئے ذخیرہ اندوزی بھی ہوا کرتی تھی۔ آج کے زمانے میں یہ طریقے بہت ’’کمزور‘‘ ہوگئے ہیں۔ حکمران طبقے اور سامراجی کمپنیوں کی شرح منافع میں اضافہ اب ذخیر اندازی جیسے ’’قدیم‘‘ طریقوں سے ممکن نہیں رہا ہے۔ ماضی کی چوری چکاری اب معاشی ڈاکہ زنی میں بدل چکی ہے۔ ذات برادری، رشتہ داری یا دوستی کے رشتوں کو سرمائے کے جبر نے کچل دیا ہے۔ سرمائے کے بڑھتے ہوئے سماجی و اخلاقی کردار کی وجہ سے نوکریاں اب بکتی ہیں یا پھر سفارش کا تبادلہ سفارش سے کرنا پڑتا ہے۔ کام کے بدلے ہی کام ہوتا ہے۔ خونی رشتوں کی گرمائش بھی سرد پڑ گئی ہے۔ دوستیاں بڑی عریانی سے مطلب پرستی میں بدل گئی ہیں۔ باہمی گفتگو کے معیار گر کر مطلب اور ’’مقصد‘‘ تک

...

انسان کتنا ہی بے بس ہو، معاشرہ کتنا ہی بے حس ہوجائے لیکن رگ جان میں ایسے خلیے ضرور ہوتے ہیں جنہیں کوئی واقعہ سلگا دیتا ہے۔ ابتدا میں یہ کیفیت کرب اور اذیت کو جنم دیتی ہے لیکن پھر روح کے زخم بھی جاگ کر غصے کو جنم دیتے ہیں، ظلم و بربریت کے خلاف انتقام کے شعلے بھڑک اٹھے ہیں۔ افراد میں بکھرا ہوا دکھ جب شریانوں میں دوڑ کر ظلم سے انتقام کی اجتماعی تڑپ کو بیدار کرتا ہے تو بکھری ہوئی گھائل بغاوت مجتمع اور بیدار ہو جاتی ہے۔

ذرائع پیداوار کی ذاتی ملکیت عالمی سطح پر ایک بند گلی میں داخل ہوچکی ہے۔ نظام اپنی موت آپ مر رہا ہے اور یہ صورتحال ترقی یافتہ ترین سرمایہ دارانہ ملک پر ناگزیر طور پر گہرے سیاسی اور سماجی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ فرانسس فوکویاما، جس نے سوویت یونین کے انہدام کے بعد مشہور زمانہ ’’تاریخ کے خاتمے‘‘ کا اعلان کیا تھا، اب کہتا ہے کہ ’’امریکہ دیگر جمہوری سیاسی نظاموں کی نسبت زیادہ سیاسی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔‘‘ سادہ لفظوں میں سرمایہ داری اور اس کے ادارے سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کے استعفے نے اس بحران کو مزید عیاں کر دیا ہے جس سے امریکی سامراج داخلی اور خارجی طور پر دو چار ہے۔ اس سے چند روز قبل امریکی پارلیمنٹ کے وسط مدتی انتخابات میں اوبامہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کو بدترین شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ بیشتر ڈیموکریٹ امیدوار تو انتخابی مہم میں خود کو اوباما اور اس کی پالیسیوں سے دور ثابت کرتے رہے۔

آج کے عہد کا سب سے گہرا تضاد انتہاؤں کو چھوتی ہوئی معاشی ناہمواری ہے۔ بہتات میں بھی قلت ہے۔ دولت کے انبار چند ہاتھوں میں مجتمع ہورہے ہیں۔ ذرائع پیداوار اور جدید ٹیکنالوجی میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ کرہ ارض پر موجود تمام انسانوں کی ضروریات سے کہیں زیادہ پیداوار کی جاسکتی ہے لیکن نسل انسان کی اکثریت غربت، محرومی اور ذلت میں غرق ہوتی چلی جارہی ہے۔ یہ کارل مارکس ہی تھا جس نے آج سے تقریباً ڈیڑھ سو سال قبل سرمایہ دارانہ نظام کی اساس واضح کرتے ہوئے لکھا تھاکہ’’ایک جانب دولت کا ارتکاز درحقیقت عین اسی وقت دوسری جانب بدحالی، مشقت کی اذیت، غلامی، جہالت، ظلم اور ذہنی پسماندگی کا ارتکاز ہے۔‘‘

پاکستان جیسے تیسری دنیا کے معاشروں میں مبالغہ آرائی سے ابھارا جانے والا فرد کا کردار نہ صرف سیاسی اور شعوری پسماندگی کو جنم دیتا ہے بلکہ بعض اوقات متعلقہ شخصیات کے لئے بھی وبال جان بن جاتا ہے۔ ملالہ یوسفزئی اس مظہر کی تازہ مثال ہے۔ اس بچی کو چھوٹی سی عمر میں سر پر گولی مار کر موت سے تقریباً ہمکنار کر دیا۔ پھر انتہائی زخمی حالت میں وہ پردیس جا پہنچی جہاں اس کو اور اس کے والدین کو شائبہ بھی نہیں تھا کہ سامراجی حکمرانوں کے پیار محبت میں کیا کیا مقاصد لپٹے ہوں گے۔

محنت کشوں کی پہلی عالمی تنظیم ’’انٹرنیشنل ورکنگ مین ایسوسی ایشن‘‘ کے قیام کے 150 سال اور بالشویک انقلاب کی 97ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے زیر اہتمام ملک بھر میں سیمینار اور جلسے منعقد کئے گئے جن کی تفصیل ہم اپنے قارئین کے لئے شائع کر رہے ہیں۔