15 جولائی سے، ایران کے صوبہ خوزستان میں پانی کی قلت کے خلاف ہونے والے احتجاجوں نے ایک طاقتور مقامی تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے، جو اب صوبے کے تمام اہم شہروں تک پھیل چکی ہے، جن میں شوش، سوسنگرد، ایذہ، دزفول، کوت عبداللہ، وایس، ماھشھر، حمیدیہ، چمران اور اھواز کے کئی علاقے شامل ہیں۔ حکومت نے مارشل لاء کا اعلان کر دیا ہے، مگر اس نے احتجاجوں کو روکنے کی بجائے مزید 16 صوبوں کے اندر احتجاجوں کو اشتعال دے دیا ہے۔