مالا کنڈ اور سوات میں عوامی انقلابی دفاعی ریلیف کمیٹیاں ، تعاون کی اپیل

چنگاری ڈاٹ کام ،14.05.2009۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین کی طرف سے یہ لیف لیٹ جس کا عکس آپ اوپر تصویر میں دیکھ رہے ہیں پورے پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں تقسیم ہو رہا ہے اور اس کے گرد ایک عوامی مدد اور انقلابی تحریک منظم کرنے کی جدوجہد کی جا رہی ہے ۔ اوپر لیف لیٹ کا جو عکس آپ دیکھ رہے ہیں اس کو پڑھنے میں آپ کو دشواری ہو رہی ہوگئی اس لیے اسے نیچے تحریر کیا گیا ہے جس کو پڑھ کر آپ سے بھر پور مالی اور سیاسی تعاون کی اپیل کی جاتی ہے ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ،، محبت گولیوں سے بو رہے ہو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ زمیں کا چہرہ خوں سے دھو رہے ہو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ سوات، دیر ، مالاکنڈ ، اور پختون خواہ کے دوسرے حصوں میں کہرام مچا ہے ۔ ایک خون ریز جنگ جاری ہے ۔ فوج اور طالبان کے مابین یہ تصادم ریاست کے مختلف دھڑوں کے باہمی تضادات کے پھٹنے کا نتیجہ ہے ۔ اس لڑائی میں بڑے پیمانے پر مزدور ، دہقان، غریب اور معصوم بچے اور عورتیں لقمہ اجل بن رہے ہیں ۔ یہ محنت کش ایک طرف تو مذہبی جنوں کی قتل وغارت اور دوسری طرف فوجی آپریشن کی بر بریت کا شکار ہیں اور یہ دونوں نے نفرت کرتے ہیں ان طوفانی واقعات نے اس بحران زدہ ریاست کا پردہ فاش کر دیا ہے ۔ کالے اور سفید دھن کے اس تصادم میں ہزاروں بے گناہ یا تو موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں یا گھائل ہو کر زندگی بھر کے درد میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ لاکھوں اجڑے ہوئے غریب محنت کش اس بربادی سے بے گھر ہو کر در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ فوج اور طالبان میں مفاہمت بھی عوام کو کوئی مسئلہ حل نہیں کر سکتی تھی اور اب اس لڑائی میں غریب عوام ہی تباہ وبرباد ہو رہے ہیں۔ فوجی آپریشن کرتے وقت متاثرین کے انخلا اور ٹرانسپورٹ وغیرہ کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔ اور حکومت کی طرف سے ریلیف کی مکمل ناکامی کی وجہ سے اسی ریاست کی پروردہ بنیاد پرست جماعتوں نے ہی ریلیف کیمپ لگائے ہیں وہ اس امداد کے پردے میں پھر اسی بنیاد پرستی ،، جس کے خلاف جنگ کا دعوئے کیا جا رہا ہے ،، کا پر چار کر رہے ہیں۔ اس صورت حال میں اس جارحیت اور خون ریزی کے خلاف عوام کے دفاع کے لیے اور تباہ حال محنت کشوں کی امداد اور ریلیف کے لیے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین ،، پی ٹی یو ڈی سی ،، نے مالاکنڈ، بٹ خیلہ ، تھانہ ، بونیر، لوئر دیر ، چکدرہ ، اور خانہ جنگی کے شکار دوسرے شہروں اور قصبوں میں ،، انقلابی اور دفاعی ریلیف کمیٹیاں ،، تشکیل دی ہیں ۔ لیکن اس عمل کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ سماجی و سیاسی کارکنوں ، محنت کشوں ، طلبا اور نوجوانوں کو اس کام میں شریک کرنے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اسی طرز کی کمیٹیاں تشکیل دی جا سکیں ۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین اس کام کے حوالے سے بھر پور عوامی تعاون کی اپیل کرتی ہے ۔ اس کے لیے نوجوانوں سے خصوصی التماس ہے کہ وہ رضا کارانہ طور پر کمیٹیوں کے لیے اپنا نام دیں تاکہ امدادی کام کو تیز کر کے متاثرین کی مالی اور سماجی معاونت کو یقینی بنایا جاسکے ۔ طبقاتی بنیادوں پر ان انقلابی کمیٹیوں کو ریاست اور وحشت کے حملوں کے خلاف ٹھوس دفاعی اقدامات کرنے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پروگرام اور لائحہ عمل ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ فوجی آپریشن سے متاثرہ معصوم لوگوں کو فوری مالی و طبی امداد اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ شدت پسندوں کی آڑ میں مزدوروں ، کسانوں ، معصوم بچوں اور عورتوں کا قتل عام بند کیا جائے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ طالبان کی در پردہ ریاستی پشت پناہی کو ختم کیا جائے ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔ ۔ فوجی آپریشن کا فی الفور خاتمہ کیا جائے اور شدت پسندوں سے نمٹنے کے لیے عوامی دفاعی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں ۔ جن کو نوجوانوں اور محنت کشوں کے جمہوری کنٹرول کے تحت چلایا جائے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ امداد اور ریلیف کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ان عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے جو عوامی خدمت کے نام پر انسانی زخموں کا کاروبار کر رہے ہیں ۔ اور اسی کاروبار سے پھر بنیاد پرستی کو فروغ دے رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ محنت کشوں کی ایک انقلابی تحریک کو منظم و متحریک کر کے خطے میں امریکہ کی سامراجی جارحیت اور ڈرون حملوں کو فوار بند کیا جائے ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔ غربت، مہنگائی، بے روزگاری ، بیماری ، نا خواندگی اور ہر قسم کی محرومی کے خاتمے کے بغیر یہ بحران حل نہیں ہو سکتا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔۔ اس بحران کی اصل وجہ اس بربریت پر مبنی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر محنت کشوں اور نوجوانوں کو اس طبقاتی جنگ میں منظم کیا جائے۔ اور اس کے خلاف ایک سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد کو تیز کیا جائے ۔ جو اس اذیت خون ریزی اور بربادی سے نجات کا واحد راستہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رابطے کے لیے ،۔ چیف آرگنائزر ،۔ غفران احد ، ایڈووکیٹ ، مالاکنڈ ، فون نمبر0344.9897414پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین ایک سو پانچ منگل مینشن رائل پارک لکشمی چوک لاہور،۔ فون نمبر042-6316214۔، ۔،، نوٹ چنگاری ڈاٹ کام کے لکھاریوں اور قارئین آج دنیا کے ستر ممالک کے تقریبا تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں موجودہ ہیں ان تمام سے بھر پور اپیل کی جاتی ہے کہ کی وہ اس لیف لیٹ کو اپنے پرنٹروں سے پرنٹ کر کے اپنے اپنے علاقوں میں تقسیم کریں اور عوامی مدد اور انقلابی تحریک کے لیے فنانس جمع کر کے پاکستان میں مندرجہ بالا ایڈیس پر ارسال کریں یا پھر اپنی مالی امداد بھجنے کے لیے یہاں کلک کریں ۔ آج عمل کا وقت ہے آئیں ہاتھوں میں ہاتھ دیں ، ہمارہ ساتھ دیں۔ ............. . E-Mail: ptudc@chingaree.com............... اپنی رقموں بھجنے کے لیے یہاں پر کلک کریں................<..............................................اصل لیف لیٹ کو دیکھنے اور پرنٹ کے لیے یہاں کلک کریں