پی ایس ایف پنجاب میں مارکسسٹوں کی فتح

Urdu translation of Pakistan: Marxists elected President of Punjab People’s Student Federation (June 22, 2010)

تحریر: پارس جان

چنگاری ڈاٹ کام،21.06.2010۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آج مورخہ انیس جون کو محترمہ بینظیر بھٹو کی ستاونویں سالگرہ کے موقع پر پی ایس ایف پنجاب کا کنونشن زوہیب بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر سے پی ایس ایف کے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ کنونشن کا عنوان بھٹوازم - سوشلزم رکھا گیا تھا ۔ کنونشن کے موقع پر پی ایس ایف کا منشور و دستور بھی خوبصورت جلد میں شائع کیا گیا تھا جس کی ترتیب اور تالیف زوہیب بٹ نے کی تھی۔ مہمانوں میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے صدر میاں ایوب، پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صدر و ممبر پنجاب اسمبلی ساجدہ میر، سابق سیکرٹری جنرل پی پی پی غلام عباس، پیپلز لائرز فورم کے مرکزی سیکرٹری جنرل الیاس خان اور پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے ممبر ریاض بلوچ شامل تھے ۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پارس جان نے ادا کیے۔ اس کے علاوہ پی ایس ایف پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری معظم علی بھٹی، پی ایس ایف لاہور ڈویژن کے صدر اعجاز گِل، پی ایس ایف ساہیوال ڈویژن کے صدر آصف بلوچ، پی ایس ایف ضلع شیخوپورہ کے صدر یوسف الطاف، پی ایس ایف ضلع اوکاڑہ کے صدر شاکر گجر، پی ایس ایف ضلع اوکاڑہ کے نائب صدر ظفر کلیا، پی ایس ایف تحصیل دیپالپور کے صدر وحید بیگوکا، پی ایس ایف لاہور ڈویژن کے نائب صدر چوہدری ظہیر ، پی ایس ایف پاک پتن کے ضلعی صدر قاصد شاہ، پی ایس ایف ساہیوال کے ضلعی صدر زوہیب جٹ، تحصیل صدر پتوکی پی ایس ایف مجتبیٰ بھٹی،خاور اقبال صدر پی ایس ایف ایجوکیشن یونیورسٹی اوکاڑہ کیمپس، قصور ٹھینگ موڑڈگری کالج کے صدر پی ایس ایف ملک مدثر، پی ایس ایف رحیم یار خان کے سینئر نائب صدر خالد ایوب چاچڑ ، پی ایس ایف رحیم یار خان کے ضلعی سیکرٹری جنرل ظفر آہیر، تحصیل صدر پی ایس ایف صادق آباد طیب کھوکھر ، پی ایس ایف ملتان کے سٹی صدر عاصم خان، لکی شاہ نائب صدر ملتان سٹی ، البر جٹ صدر ٹیکنیکل کالج ملتان، چوہدری زین صدر ممز کالج ملتان، بہروز چوہدری صدر پی ایس ایف رائٹ کالج ملتان، پی ایس ایف بہاولپور سے ضلعی صدر ارسلان اشفاق بسرا ، تحصیل صدر یزمان منڈی حافظ طارق، سٹی صد ر احمد پور شرقیہ محمد آصف، ڈیرہ غازی خان پی ایس ایف کے ضلعی صدر ، شہزاد شیخ صدر ڈگری کالج پی ایس ایف صادق آباد، چوک سرور شہید پی ایس ایف کے صدر مہر علی، پی ایس ایف صدر خواجہ فرید کالج رحیم یار خان رئیس شاہد رضا اسلام آباد یونیورسٹی سے ملنگی اور پی ایس ایف راولپنڈی سے اویس قرنی نے طلباء کے وفود کے ہمراہ شرکت کی۔ اس کے علاوہ مہمانوں میں لاہور کے صوبائی حلقہ کے ٹکٹ ہولڈر ندیم پاہٹ، پیپلز یوتھ گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر ارشاد اللہ سندھو، پیپلز یوتھ گوجرانوالہ ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے انقلابی کونسل کے راہنما عمر رشیدنے اپنے وفود کے ہمراہ شرکت کی۔ کنونشن میں درج ذیل قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔.۔1۔ بسوں اور ٹرینوں پر طلباء کے کرائے ختم کیے جائیں ۔.2تعلیمی اداروں کی نجکاری کا عمل اور گورننگ باڈیوں کا قیام نا منظور۔.3ہر سطح پر تعلیم مفت فراہم کی جائے۔.4تمام تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کے انتخابات کرائے جائیں۔.5 تمام نوجوانوں کو روزگار یا بیروزگاری الاؤنس دیا جائے ۔ ۔ ۔ ۔ پی ایس ایف کے سابق رہنما اور پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری غلام عباس نے کہا کہ پی ایس ایف ہی وہ قوت ہے جس کے نوجوانوں نے آمریت کے سامنا کیا اور جیل، کوڑے اور جان کی قربانیاں دیں۔آج اقتدار کے ایوانوں میں موجود پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی اکثریت مذہبی جنونیت اور فوجی آمروں کی پیداوار ہیں۔ آج پیپلز پارٹی کے وزراء مذہبی انتہا پسندوں کے مزاروں پر حاضری دے رہے ہیں اور برادری کی بنیاد پر تنظیمیں بنا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کسی مذہب، نسل یا برادری کی پارٹی نہیں ہے بلکہ یہ غریب طبقے کی پارٹی ہے اور اسی طبقے نے پارٹی کے لیے ہر قسم کی قربانی دی ہے۔ حکمران طبقات ذوالفقار علی بھٹوا ور محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کرنے میں صرف اس لیے کامیاب ہوئے کہ پارٹی قیادت پر جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کا قبضہ ہے ۔ پارٹی قیادت کو ایوانوں میں بھی وہی بات کرنی چاہیے جو وہ عوام میں کرتے ہیں۔جب تک پارٹی اپنے بنیادی منشور پر نہیں لوٹتی تب تک عوام کو کچھ نہیں ملے گا اور پارٹی کا بنیادی منشور سوشلزم ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں ایوب نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں ہمیشہ نوجوانوں اور طلباء کا اہم کردار رہا ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید جب آٹھاریں اکتوبر دو ہزار سات کوکراچی ائیرپورٹ پر اتریں تو ان کا استقبال کرنے والوں میں اکہتر فیصد فیصد نوجوان تھے اور عالمی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق سانحہ کارساز میں محترمہ پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ان کی جان صرف اس لیے محفوظ رہ سکی کیونکہ پیپلز پارٹی کے بہت سے نوجوانوں نے ان کی حفاظت کے لیے اپنے آپ کو قربان کر دیا تھا۔ ساجدہ میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں موجود جاگیر دار اور سرمایہ دار پارٹی کے اصل وارث اور کارکنوں کو پارٹی سے بے دخل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ پارٹی کو جب تک ان سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کی غلاظت سے پاک نہیں کیا جائے گا اس وقت تک ذوالفقار علی بھٹو شہید کا مشن پورا نہیں ہو سکتا۔نوجوان ہی پارٹی کے بنیادی فلسفے کے حقیقی وارث ہیں اور مستقبل کی قیادت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بنیادی منشور سوشلسٹ نظام ہی واحد راہ نجات ہے۔ پی ایس ایف کے سابق رہنما ، پیپلز لائر فورم کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان الیاس خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا قیام سوشلزم کے حصول کے لیے عمل میں لایا گیا تھا ۔آج جمہوریت کا بہت چرچا کیا جا رہا ہے جبکہ غریب نوجوان اور محنت کش زندگی سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں۔امیروں ، وزیروں اور مشیروں کی اولاد کے لیے نوکریاں موجود ہیں جبکہ غریب نوجوان در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔بھٹو کو قتل اس لیے نہیں کیا گیا کہ انہوں نے جمہوریت کی بات کی بلکہ اس لیے کہ انہوں نے روٹی کپڑا مکان اور سوشلزم کا نعرہ دیا۔ سرمایہ دارانہ نظام میں اب کوئی مسلہ حل کرنے کی گنجائش نہیں رہی اور واحد حل ایک سوشلسٹ انقلاب ہے۔ پی پی پی سندھ کونسل کے ممبر اور این اے، دو سو ستاون سے ٹکٹ ہولڈر ریاض لنڈ بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں، کسانوں اور نوجوانوں کی جماعت ہے جس پر جاگیر داروں اور سرمایہ ساروں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ہمیں ان کے قبضے سے پارٹی کو نکال کر نئی نوجوان قیادت کو سامنے لانا ہے جو پارٹی کے حقیقی سوشلسٹ منشور کو عملی جامہ پہنا سکے۔ پی ایس ایف پنجاب کے نو منتخب صدر زوہیب بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں پر منظور ہونے والی قراردادو ں کے لیے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔ دنیا کی کوئی لالچ اور کوئی خوف ہمیں اپنے رستے سے نہیں ہٹا سکتا ۔ ہم ذوالفقار علی بھٹواور بینظیر بھٹو شہید کے مشن کو پورا کرنے کے لیے نکلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف پنجاب اپنے قائدین کے قاتلوں سے انتقام لے گی اور انہیں عبرت ناک انجام تک پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورے پنجاب میں ’’انتقام بے نظیر‘‘ کنونشن کا سلسلہ شروع کریں گے اور ہر ضلع، ہر تحصیل ، ہر کالج، ہر یونیورسٹی اور ہر سکول میں کنونشن منعقد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ایس ایف پنجاب کا منشو ر و دستور شائع کیا ہے جس میں ہم نے لکھا ہے کہ ہمارے قائدین کے لہو کا انتقام اس وقت تک پورا نہیں ہو سکتا جب تک ہم اس ظالمانہ نظام کو ختم کرتے ہوئے یہاں مفت تعلیم، مفت علاج اور مفت روٹی ، کپڑا اور مکان ہر شخص کو فراہم نہیں کرتے ، اور ایسا صرف پارٹی کے بنیادی منشور پر عمل کرتے ہوئے سوشلزم کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں موجود ضیاء اور مشرف آمریت کی باقیات ایسا نہیں چاہتی اور محنت کشو ں کی پارٹی ان سرمایہ داروں اور جاگیرداروں نے یرغمال بنا رکھی ہے ۔ ہم نے اپنی پارٹی پر اپنے حق کی لڑائی کا پہلا مرحلہ جیت لیا ہے اور اب ہم تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے پوری پارٹی سے ان غلاظتوں کو پاک کریں گے۔ انہوں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ فاشسٹ ایم کیو ایم ، بنیاد پرست جے یو آئی اور سرمایہ داروں کے گماشتہ ن لیگ سے مخلوط حکومت فوری طور پر ختم کرے اور پارٹی کے سوشلسٹ منشور پر عمل کرتے ہوئے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی پالیسیوں کو ماننے سے انکار کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتدار کے ایوانوں کو ٹھوکر مارتے ہوئے عوام کے بنیادی حقوق کو حل کرنے کی جدوجہد کاآغاز کرنا چاہیے۔ لاہور ڈویژن کے صدر اعجاز گِل نے کہا کہ ہم ایسی قیادت کو نہیں مانتے جو سرمایہ داروں اور جاگیر دارو ں کے مفادات کا تحفظ کرے ہم محنت کشوں اور نوجوانوں کے مفادات کے لیے آخری حد تک لڑیں گے۔ساہیوال ڈویژن کے صدر آصف بلوچ نے کہا کہ ہم نے آج بھٹوازم کے فلسفے کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔ اٹک سے پی ایس ایف کے رہنما ڈاکٹر چنگیز ملک نے کہا کہ جو سفر ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا تھا آج پی ایس ایف کے نوجوان اس کو آگے بڑھائیں گے اور سوشلسٹ انقلاب کے مشن کی تکمیل کریں گے۔ آج سرمایہ دارانہ نظام کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے اور واحد حل سوشلزم ہے جو کہ پیپلز پارٹی کے بنیادی منشور میں موجود ہے۔ تقریب کے آغاز پر ڈاکٹرطاہر شبیر اور شیخوپورہ پی ایس ایف کے ضلعی صدر یوسف الطاف نے محترمہ کی شہادت پر اپنی لکھی ہوئی نظم سنائی۔

Source: Chingaree